دا جرنلسٹس ریسورس نے ٹفٹ یونیویرسٹی کے ایکونو فیکٹ کے ساتھ مل کر، حال ہی میں ایک ویبینار کی میزبانی کی جس میں صحافیوں کو بین الاقوامی تجارت کے بارے میں کیا جاننے کی ضرورت ہے کے ساتھ ساتھ عالمی تجارتی کہانیوں سے مقامی کہانیاں نکالنے کی تجاویز بھی پیش کیں۔
پینل میں ٹفٹس یونیورسٹی کے بین الاقوامی ماہر معاشیات مائیکل کلین تھے، جو ایکونو فیکٹ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر بھی ہیں۔ کیڈی رس، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس میں شعبہ معاشیات کی سربراہ؛ اور دو بار پلٹزر پرائز جیتنے والی مارتھا مینڈوزا، جنہوں نے تھائی سی فوڈ انڈسٹری جو امریکہ میں کئی سوپر مارکیٹوں ریستورانوں میں سی فوڈ فراہم کرتے تھے میں جبری مذدوری کی تحقیق کی۔ اس رپورٹنگ کے لیے انہوں نے شورنسٹین سینٹر کا گولڈ اسمتھ ایوارڈ بھی جیتا۔
کلارک میرفیلڈ نے گفتگو کی میزبانی کی۔ اس تقریب سے ان کے سات پسندیدہ مشورے ہیں، جو نیچے نمایاں کیے گئے ہیں، جو اس بات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ مقامی صحافی کس طرح اپنی کمیونٹیز میں تجارت کے اثرات کے بارے میں کہانیاں بیان کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
1 جان لیں کہ تجارتی پالیسی خلاء میں نہیں ہوتی — اس کے علاوہ اور بھی عوامل ہیں جو ملازمتوں اور اجرتوں کو متاثر کرتے ہیں۔
کسی خاص تجارتی پالیسی اور اس کے نتیجے میں ملازمتوں اور اجرتوں پر پڑنے والے اثرات کے درمیان براہ راست لکیر کھینچنا مشکل، اور شاید ناممکن ہے۔ کلین اور رس نے وضاحت کی کہ بہت سارے دوسرے عوامل بھی اس میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
“تجارت ایک متحرک معیشت میں تبدیلی کے بہت سے ذرائع میں سے صرف ایک ہے، اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ تجارت کو ایسی چیزوں کے لیے مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے جن کا تجارت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،” کلین نے کہا۔ “مثال کے طور پر، معیشت میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا واقعی ایک اہم حصہ آٹومیشن ہے۔ اگر آپ نے 50 یا 60 سال پہلے کسی سٹیل پلانٹ کو دیکھا اور آج آپ اسے دیکھیں تو آپ واقعی حیران رہ جائیں گے کہ آج سٹیل پلانٹس میں کتنے کم لوگ کام کر رہے ہیں۔
سٹیل کی درآمدات پر ٹارف کو اب بھی اعلیٰ امریکی حکام اسے تحفظ فراہم کرنے کا ایک طریقہ کہتے ہیں، لیکن اس سے ملازمت میں اضافہ نہیں ہوا۔ رس اور یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن اکنامکس کی آنے والی پروفیسر لیڈیا کوکس نے تخمینہ لگایا کہ سٹیل کی درآمدات پر ٹارفس نے اگر کچھ بھی کیا ہے تو وہ امریکی سٹیل کے شعبے میں ملازمتوں پر منفی اثر ڈالا ہے۔
وجہ کا ایک حصہ تکنیکی ترقی ہے: “ملازمتوں میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟ ہم اب سٹیل تیار کرنے کے لیے اتنے لوگوں کی ضرورت نہیں رہی۔،” رس نے کہا۔
2 اپنی کمیونٹی میں آنے والی درآمدات کو دیکھ کر – اور بیرون ملک رپورٹنگ پارٹنرشپ کی پیروی کرتے ہوئے بین الاقوامی تجارت کے بارے میں مقامی کہانیاں سنانا شروع کریں۔
کیلیفورنیا کی کمیونٹی میں جہاں مینڈوزا رہتی ہیں وہاں سائیکل کا کاروبار عروج پر ہے۔ بائیک فورکس، کرینکس، فریم، اور ای بائک: اگر کچھ سائیکل سے وابستہ ہے تو یہ شاید وہاں بنائے جا رہے ہیں۔ اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہوئے، مینڈوزا نے پایا ہے کہ سائیکل کے بہت سے پرزے چین یا تائیوان سے آتے ہیں، جن کی حتمی اسمبلی ان کی کمیونٹی میں ہوتی ہے۔ (ڈیٹا کے ذرائع کے لیے ذیل میں اگلی ٹپ چیک کریں۔)
مینڈوزا تجویز کرتی ہیں کہ مقامی رپورٹرز اپنے علاقے میں بننے والی مصنوعات کے سپلائی نیٹ ورکس کو جانیں۔ پھر، اس ملک یا ممالک کے صحافیوں تک پہنچیں جہاں سے سپلائی شروع ہوتی ہے اور کہانی یا سیریز میں تعاون کریں۔ مثال کے طور پر، بین الاقوامی زاویے کے ساتھ مقامی تحقیقات بیرون ملک فیکٹریوں میں کام کرنے کے حالات کو تلاش کر سکتی ہیں جہاں امریکی صارفین کے لیے تیار شدہ سامان میں استعمال کیے جانے کے لیے پرزے بنائے جاتے ہیں۔
“یہ وہ چیز ہے جو گلوبل انویسٹی گیٹو جرنلزم نیٹ ورک بہت کرتا ہے،”ا مینڈوزا نے کہا۔ “اگر آپ سوچتے ہیں، ‘اوہ، میں کسی دوسرے ملک میں کسی کے ساتھ ملنا چاہتا ہوں،’ وہ مدد کر سکتے ہیں۔”
3 تجارتی ڈیٹا تک مفت رسائی کا فائدہ اٹھائیں جو کمپنیاں اکثر صحافیوں کو فراہم کرتی ہیں۔
کئی ڈیٹا فرم ہیں جو سامان کے بل، درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان سے دستاویزاتی معلومات مرتب کرتے ہیں تاکہ کھیپ کی تفصیلات ریکارڈ کی جا سکیں — یہ کہاں سے آئی، کہاں جا رہی ہے، کیا بھیجا جا رہا ہے، بھیجی جانے والی رقم، جہاز سے باخبر رہنے کے نمبر، اور اسی طرح کی دیگر معلومات۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ ڈیٹا فرم اکثر صحافیوں کو اپنی پے وال کے پیچھے مفت رسائی فراہم کرتی ہیں۔ آپ کو صرف پوچھنا اور اپنی پہچان بطور ایک ورکنگ رپورٹر کروانی ہے۔ مینڈوزا نے کہا کہ وہ عام طور پر اس ڈیٹا کو ٹریک کرنے اور مرتب کرنے کے لیے امپورٹ جینیئس کا استعمال کرتی ہیں، لیکن ایس اینڈ پی گلوبل سمیت دیگر ٹولز دستیاب ہیں۔ مینڈوزا مخصوص جہازوں کو ٹریک کرنے کے لیے میرین ٹریفک کا استعمال کرتی ہیں۔
یہاں ایک سوال ہے جو کہانی کے خیالات کو جنم دے سکتا ہے: کیا یوکرین کے ساتھ جنگ سے پہلے کوئی مقامی کاروبار، جیسے بندوق کی دکان، سامان، جیسے گولہ بارود، روس سے درآمد کرتا تھا؟ اگر ایسا ہے تو، وہ اب کیسے کام کر رہے ہیں جب وہ درآمدات غیر قانونی ہیں؟
مینڈوزا نے کہا کہ ضروری نہیں کے اس کا جواب ڈھونڈنے میں کوئی غیر قانونی کام کرتا پکڑا جائے۔ “لیکن یہ کہنا بھی بہت دلچسپ ہو سکتا ہے کہ ‘ارے، ہماری مقامی کمپنی جو روس پر منحصر تھی، کو منتقل ہونا پڑا۔”
سرکاری معاہدوں کے بارے میں معلومات کے لیے، جس میں بیرون ملک سے تیار کردہ اور بھیجے جانے والے سامان کی خریداری شامل ہو سکتی ہے، مینڈوزا فیڈرل پروکیورمنٹ ڈیٹا سسٹم کا استعمال کرتی ہیں، جو کہ امریکی حکومت کا ایک مفت ڈیٹا بیس ہے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ کنٹریکٹ نمبر جیسی معلومات فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کی درخواستیں دائر کرنے کے لیے بہت مفید ہو سکتی ہیں۔
4 اعداد و شمار کے ساتھ کہانیوں کا سیاق و سباق بنائیں۔
کلین نے نوٹ کیا کہ امریکی مینوفیکچرنگ فرموں کا ایک چھوٹا سا حصہ اپنا سامان برآمد کرتا ہے۔ اگرچہ ان فرموں کے متعلق زبردست اور قابل خبر یا کہانیاں سنائی جا سکتی ہیں، لیکن ان کا اقتصادی سرگرمیوں میں بہت بڑا حصہ پیش کرنے کا امکان نہیں ہے۔
“میرے خیال میں صحافیوں کا اچھے اعداد و شمار کے ساتھ سیاق و سباق دینا بھی ضروری ہے” مینڈوزا نے کہا۔ بالکل اسی طرح اگر میری کمیونٹی میں کوئی قتل ہوتا ہے – اس کا کیا مطلب ہے؟ اگر ایک سو ہے تو اس کا مطلب ایک چیز ہے۔ کیا یہ 10 سالوں میں پہلا ہے؟ اس کا مطلب کچھ اور ہے۔ لہذا، میں سمجھتی ہوں کہ ان تمام کہانیوں کو سیاق و سباق کے مطابق بنانے کے لیے یقینی طور پر اچھے ڈیٹا کی ضرورت ہے۔ اور ہمیں یہ بتانے کے لیے ماہرین کو مسلسل کال کرنا، ‘کیا یہ کوئی ایسی چیز ہے بھی یا نہیں جسے میں نے نوٹس کیا ہے؟’
5 تجارتی خسارے کی اطلاع دیتے وقت احتیاط برتیں — اور ماہرین سے یہ سمجھنے میں مدد طلب کریں کہ ڈیٹا کا کیا مطلب ہے اور کیا نہیں ہے۔
کلین نے نوٹ کیا کہ حالیہ برسوں میں، خاص طور پر 2010 کی دہائی کے آخر میں ٹرمپ کے دور کے محصولات کے بعد سے، قومی توجہ دو طرفہ تجارت پر مرکوز رہی ہے۔ دو ملکوں کے درمیان تجارت۔
مزید خاص طور پر، امریکی نیوز میڈیا اور وفاقی قانون سازوں کی توجہ چین کے ساتھ امریکہ کے تجارتی خسارے پر مرکوز ہے۔ تجارتی خسارہ وہ رقم ہے جب کسی ملک کی درآمدات کی قیمت اس کی برآمدات سے زیادہ ہو۔
کلین نے خبردار کیا کہ تجارتی خسارہ “بہت گمراہ کن اعدادوشمار” ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ کلین اور ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر معاشیات مارک میلٹز نے ایکو نو فیکٹ کے لیے 2017 میں ایک مضمون میں لکھا تھا: “تجارتی اعدادوشمار اس بات کو مدنظر رکھے بغیر کہ تمام مختلف اجزاء کہاں سے آتے ہیں، پیداوار کے آخری ملک کے لیے تیار چیز کی پوری قیمت تفویض کرتے ہیں۔”
کلین نے آئی فون 7 کی طرف اشارہ کیا، جو چند سال پہلے $649 میں فروخت ہوا تھا۔ چین سے درآمدی لاگت $225 تھی۔ لیکن کلائن اور میلٹز کے اندازے کے مطابق، چین میں کارکنوں اور فرموں سے کی قیمت جو زیادہ تر اسمبلی اور جانچ سے متعلق ہے، صرف $5 تھی۔ اس فون کی قیمت کا بڑا دوسرے ممالک میں بنائے گئے آئی فون کے حصوں حصوں کی تھی۔
کلین نے کہا، “اس $ 225 میں سے کچھ دراصل امریکہ سے تحقیق اور ترقیاتی اخراجات، یا جنوبی کوریا کی سکرینوں، یا ویتنام کے اجزاء شامل تھیں۔” انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بین الاقوامی تجارت کے ماہرین تک پہنچیں اور صحافیوں کو خبردار کیا کہ “اس چیز کی جانچ دراصل بہت مشکل ہے۔”
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تجارتی خسارے کا وجود بذات خود امریکی معیشت کے لیے کوئی بری چیز نہیں ہے۔ “معیشت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے، یا جب تجارتی اکاؤنٹ سرپلس یا خسارے میں ہو تو یہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے” کلین نے کہا۔ “کوئی ون ٹو ون رشتہ نہیں ہے۔”
6 تجارتی موضوعات کی چھان بین کے لیے مرحلہ وار طریقہ اختیار کریں۔
مینڈوزا کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس میں بہت زیادہ کام شامل ہوگا، لیکن بین الاقوامی تجارتی کہانی کو مقامی بنانے کے طریقوں کو تصور کرنا اتنا مشکل کام نہیں ہے۔ ان میں سے کچھ کہانیاں آپ کے اپنے گھر کے بیک یارڈ میں ہوسکتی ہیں۔
“میں اپنے گھر سے 10 میل دور سٹرابیری کے کھیتوں میں جا سکتی ہوں، اور کھیتوں میں کام کرنے والے ایک بچے کو دیکھ سکتی ہوں۔” انہوں نے کہا۔ “میں ان ٹرکوں کو دیکھ سکتی ہوں جو وہاں ہیں جن میں سٹرابیری جا رہی ہے، اور میں اس ٹرک کے پیچھے پروسیسنگ ہاؤس تک جا سکتی ہوں، اور میں اندر چل سکتی ہوں اور نہایت شائستگی سے کہہ سکتی ہوں، ‘کیا میں دیکھ سکتی ہوں کہ آپ کی سٹرابیری پر کیا لیبل کیا جا رہا ہے؟”
مینڈوزا نے مزید کہا: “اپنے آپ کو خطرے میں نہیں ڈالیں۔ بس قدم بہ قدم چلیں۔”
7 تجارتی رکاوٹوں کا جائزہ لیں جن کا ٹیرف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ٹیرف تجارت کی حوصلہ شکنی کر سکتے ہیں۔ نئے معیارات اور پالیسیاں بھی یہ کر سکتے ہیں۔ رس نے کہا کہ نان ٹیرف رکاوٹوں اور تجارتی نتائج کے درمیان تعلق ایک ایسا شعبہ ہے جو صحافتی تحقیق کے لیے موزوں ہے۔
“صحت کے معیارات یا لیبلنگ کے معیارات، زیادہ سے زیادہ کیڑے مار ادویات کی باقیات کی سطح کے بارے میں سوچیں،” رس نے کہا۔ “یہ نجی شعبے کے مفادات کے باعث اچھی طرح سمجھے جاتے ہیں۔ وہ عام لوگ بہت کم سمجھتے ہیں۔”
یہ پوسٹ پہلے دا جرنلسٹس ریسورس کی طرف سے شائع کی گئی تھی اور اجازت کے ساتھ یہاں دوبارہ شائع کی گئی ہے۔
کلارک میری فیلڈ نے نیوز ویک اور دی ڈیلی بیسٹ کے رپورٹر کے طور پر کام کرنے کے بعد 2019 میں دا جرنلسٹس ریسورس میں شمولیت اختیار کی، بطور محقق اور ایڈیٹر، گریٹ ریسیشن سے متعلق تین کتابوں پر، اور وفاقی حکومت کے مواصلاتی سٹریٹیجسٹ کے طور پر۔ وہ جان جے کالج کے جووینائل جسٹس جرنلزم فیلو تھے اور ان کے کام کو تحقیقاتی رپورٹرز اور ایڈیٹرز کی جانب سے ایوارڈ بھی ملا ہے۔