مافیا ریاستیں اور کلیپٹوکراسی کی تفتیش: او سی سی آر پی کے ڈریو سولیون کے ساتھ انٹرویو

منظم جرائم کی تحقیقات کے بارے میں جی آئی جے این کی گائیڈ میں مافیا ریاستوں کے تحقیق پر ایک باب شامل ہے- وہ ممالک جو بنیادی طور پر ایک مجرمانہ کارٹیل کے طور پر کام کرتے ہیں اور ریاست کے معاملات کو اسی طرح چلاتے ہیں جیسا کہ ایک کرائم سنڈیکیٹ چلاتا ہے۔ اس موضوع پر ہم نے جی آئی جے این کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ کپلان سے آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے شریک بانی اور ایڈیٹر ڈریو سلیوان سے انٹرویو لینے کو کہا۔